برطانوی وزیر اعظم کا مجسمہ میوزیم میں سجنے کے لیے تیار

 

لندن: مادام تسائو میوزیم کا شمار دنیا کے اعلیٰ ترین میوزیمز میں ہوتا ہے، دنیا کی ہر اعلیٰ شخصیات کی خواہش ہوتی ہے کہ اس میوزیم میں اس کا مجسمہ سجایا جائے، تاہم یہ موقع ہر کسی کو نہیں‌ملتا، یہاں تک کہ خود برطانوی اعلیٰ شخصیات کے مجسمے بھی اس میں‌نیں، لیکن اب برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا مجسمہ مادام تسائو میں سجنے کے لیے تیار ہے، ان کے مجمسے کو میوزیم میں سجانے سے قبل اس کی نمائش کی گئی، تھریسامے کا مومی مجسمہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے ساتھ نصب کیا جائیگاجس کی تیاری تقریبا چار ماہ میں مکمل ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے مومی مجسمے کو مادام تسائو میوزیم کا حصہ بنانے کے لیے نمائش کے لیے پیش کردیا گیا، جلد ہی اسے میوزیم میں سجایا جائے گا، اس مومی مجسمے میں تھریسامے کو وہی لباس پہنایا گیا ہے جو انہوں نے الیکشن کے دن اور اس وقت پہنا تھاجب وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کے لئے گئیں تھیں۔