متحدہ عرب امارات کا پانی و بجلی کے استعمال پر ٹیکس کا اعلان

 

دبئی: پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے، جن میں پانی کو استعمال کرنے پر کوئی ٹیکس نافذ نہیں، البتہ پاکستانیوں کو پانی کا بل ادا کرنا پڑتا ہے، لیکن متحدہ عرب امارات کی فیڈرل ٹیکس اتھارٹی نے پانی اور بجلی کے استعمال پر ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کردیا،فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کے مطابق امارات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس یکم جنوری 2018 سے نافذ ہوگا،
ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں بجلی اور پانی کے استعمال پر5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا جس سے اماراتی حکومت کو ٹیکس کی مد سے ہر سال 7 ارب درہم کی آمدنی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل ٹیکس اتھارتی نے نئے سال سے پانی و بجلی استعمال کرنے پر بھی ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کردیا، اس سے قبل 2015 میں ہی یو اے ای حکومت نے کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اب اماراتی فیڈرل ٹیکس اتھارٹی نے پانی اور بجلی کے استعمال پر ٹیکس نافذ کردیا ہے۔