ُُپائلٹ کی دوران پرواز خاتون کو شادی کی پیش کش

 

دبئی: دنیا بھر میں اپنی من پسند خاتون کو شادی کے لیے راضی کرنے یا شادی کی پیش کش کرنے کے بے شمار طریقے ہیں، ایسے ہی ایک منفرد طریقے کو اختیار کرتے ہوئے اردن جانے والی پرواز کے پائلٹ نے دوران پرواز ایک مسافر خاتون کو شادی کی پیش کش کر ڈالی، جسے خاتون نے بھی فوری طور پر قبول کرکے تمام مسافروں کو حیران کردیا.
تفصیلات کے مطابق عمان سے دبئی جانے والی اردن کی شاہی ایئرلائن کے طیارے میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب طیارے کے پائلٹ رچرڈ ابومناح نے دوران پرواز گھٹنوں کے بل بیٹھ کرمسافر خاتون کو شادی کی پیش کش کرڈالی جس پرخاتوں نے بھی فوراًہاں کردی، اردن کی شاہی ایئرلائن کی جانب سے سوشل میڈیا پرشادی کی اس پیش کش کی تصاویر بھی جاری کی گئیں جس پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔