ملکی ذخائر میں 19 ارب 19 کروڑ 21 لاکھ تک پہنچ گئے

 

کراچی: ملکی ذخائر میں 6 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد ذخائر 19 ارب، 19 کروڑ، 21 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے، مرکزی بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 3 نومبر 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر ایک کروڑ 40 ڈالر کے اضافے سے 13 ارب 86 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملکی ذخائر 19 ارب، 19 کروڑ، 21 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے، مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 نومبر 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 19 ارب 91 کروڑ 21 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 13 ارب 86 کروڑ 12 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جب کہ 6 ارب 5 کروڑ 9 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔