آئل ٹینکرز کے کرایوں میں 64 فیصد تک اضافہ

 

اسلام آباد: اوگرا نے تیل کی ترسیل کیلیے آئل ٹینکرزکے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق مقامی روٹ کے کرایے میں 64 فیصد اور لانگ روٹ کے کرایے میں20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ کرایوں میں اضافے کااطلاق یکم نومبرسے ہو گا۔اوگرا کی جانب جاری کیے گئے نئے کرایوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق مختصر روٹس کے کرائے 141 روپے سے بڑھا کر 360.62 روپے کردیے گئے۔واضح رہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر پہاڑی علاقوں کیلئے تیل کی ترسیل کیلیے اس نوٹفیکیشن کا اطلاق نہیں ہو گا، ان علاقوں کیلیے اگلے مرحلے میں کرایوں میں اضافہ کیا جائے گا۔