کراچی ،نشے میں دھت پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق

کراچی:شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس کی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں نشے میں دھت پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 12 سالہ ریحان جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد مشتعل علاقہ مکین مومن آباد تھانے میں گھس گئے اور سخت احتجاج کیا تو پولیس اہلکار تھانہ چھوڑ کر فرارہوگئے۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اورنگی مومن آباد تھانے پہنچے اورعینی شاہدین کی نشاندہی پر چاروں پولیس اہلکاروں ماجد ،رزاق ،طاہر اور فاروقی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس پی اورنگی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں چاروں پولیس اہلکاروں کے نشے میں دھت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے،ان کا کہنا ہے کہ ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔