میرپورخاص، جلال ابڑنگ اسٹاپ پر وین الٹ گئی،30افرادزخمی

میرپورخاص: جلال ابڑنگ اسٹاپ پر وین الٹنے کے نتیجے میں 30افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈگری کے قریب جلال ابڑنگ اسٹاپ پر وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 30افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ریسکیوکے مطابق زخمیوں کو تحصیل اسپتال ڈگری منتقل کردیاگیا۔