چینی کمپنی علی بابا نے 24 گھنٹوں میں 25 ارب ڈلر کمالیے

بیجنگ: چین میں خریداری کے سالانہ تہوار ’سنگلز ڈے‘ کے موقع پر آن لائن شاپنگ کمپنی علی بابا نے صرف 24 گھنٹوں میں 25 ارب 4 کروڑ ڈالر کی اشیا فرخت کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

چین میں سنگلز ڈے کا دن 11 نومبر کو منایا گیا، اور ابتدائی 2 منٹ میں کمپنی نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی اشیا بیچیں، اس ’سنگلز ڈے‘ شاپنگ کے دوران علی بابا کمپنی نے ٹی وی سے لیکر پرتعیش کشتیاں تک فرخت کیں۔

چین کی اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنیوں کے مطابق سنگلز ڈے میں اب تک ایک روز میں سب سے بڑی آن لائن خریداری کی گئی، اسی حوالے سے علی بابا کمپنی نے بتایا کہ اس فیسٹول کے دوران 90 فیصد سے زائد کی خریداری موبائل کے ذریعے ہی ہوئی ہے۔

علی بابا کی کمپنی نے گزشتہ برس اسی فیسٹول کے دوران ایک دن میں 17 ارب ڈالر سے زائد کی فروخت کی تھی، تاہم موجود فیسٹول کے دوران فروخت 41 فیصد زیادہ ہے۔

چین کی ایک ارب 30 کروڑ سے زائد آبادی کا نصف حصہ روز مرہ کی زندگی میں پیغام رسانی، خرید و فروخت، خبروں اور تفریح کے لیے اسمارٹ فون کا ہی استعمال کرتا ہے۔