کراچی،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

کراچی:رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 4ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ترجمان رینجرز کےمطابق گرفتار ملزمان منشیات فروشی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، گرفتار ایک ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم محمد حنیف عرف لمبا ٹارگٹ کلنگ، بھتاخوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہے،گرفتار 3 ملزمان منشیات فروشی میں ملوث ہے۔