لمبی ترین موچھیں رکھنے والے بھارتی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

چنئی: موچھوں کے شوقین لوگ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ہندوستان میں بھی کثرت سے پائے جاتے ہیں، اور ایسے ہی شوقین افراد میں رام سنگھ بھی شامل ہیں، جن کی موچھیں ایک یا تین فوٹ نہیں بلکہ پوری 18 فوٹ لمبی ہیں، جی ہاں، بھارتی شہر جے پور کے شہری رام سنگھ چوہان کی مونچھیں پو رے ساڑھے 18فوٹ لمبی ہیں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے وہ روزانہ ناریل کے تیل کی مالش بھی کر تا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری رام سنگھھ چوہان کی 18 فوٹ لمبی موچھوں کے باعث ان کا نام گنیز آف ورلڈ ریکارڈ بگ میں شامل کرلیا گیا ہے، 7سال قبل رام سنگھ کی مو نچھوں کو دنیا کی سب سے لمبی مونچھیں تسلیم کر کے ان کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا جا چکا ہے،62سالہ رام سنگھ 1970 سے اپنی مونچھیں بڑھا رہا ہے اور وہ روزانہ ڈھائی گھنٹے اپنی مونچھیں سنوارنے میں سرف کردیتا ہے۔