پولیس کی لانڈھی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروئی ،3اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی :پولیس نے لانڈھی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروئی کرتے ہوئے 3اسٹریٹ کرمنل گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو دھرلیاگرفتارملزمان ارشاد علی، شاہد اور خرم اسٹریٹ کی وارداتوں میں اور اسلحہ کے زور پر کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنا کر موبائل فونز نقدی اور قیمتی سامان لوٹنے میں ملوث ہیں،ملزما ن کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پسٹلز بمعہ پانچ گولیاں اور اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹر سائیکل برآمدہوئے۔ تینوں ملزمان میں سے دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جو کہ پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر رہے تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکےتفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔