مقبول خبریں

سعید اجمل نے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور:سعید اجمل نے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ وہ کسی ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتے اس لئے پاکستان میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا جس کے بعد وہ کسی بھی طرز کی کرکٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔یادرہے کہ سعید اجمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے تاہم تیسرے ایڈیشن کیلئے انہیں سپن باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے یعنی وہ پی ایس ایل میں بھی ان ایکشن نہیں ہوں گے۔