مقبول خبریں

ایشیاء کپ نشانہ بازی مقابلے، ایس ایس یو کمانڈوز نے دوکیٹیگریزمیں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

کراچی:پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے دوکمانڈوز نے بنکاک تھائی لینڈمیں منعقد ہونے والے ایشیاء انٹرنیشنل ڈیفنسیوپسٹل ایسوسی ایشن کپ (IDPA ) مقابلوں میں دومختلف کیٹیگریز میں تیسری پوزیشنز حاصل کرلیں۔ایشیاء کے 10 ممالک سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد نشانہ بازوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ مقابلوں کا انعقاد چین،سنگاپور،تھائی لینڈ، ملائیشیاء اور مکاؤ کے تعاون سے کیا گیا۔اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے دوکمانڈوز نے ایشیاء کپ نشانہ بازی کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور کمانڈو ارسلان انور نے انٹرنیشنل کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کمانڈو عبدالشکور نے مارکس مین کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔کمانڈنٹ ایس ایس یو جناب مقصود احمد نے بنکاک میں منعقد ہونے والے ایشیاء کپ نشانہ بازی کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے پرکمانڈوزارسلان انور اور عبدالشکورکو مبارکباددی۔کمانڈنٹ نے پولیس اہلکاروں پر زور دے کر کہا ہے کہ وہ اعلیٰ مہارت ، تراکیب اوربہتر جسمانی طاقت حاصل کرنے کے لیے بھرپور توجہ دیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔