ضائع شدہ پلاسٹک سے بھارت میں سڑکیں تعمیر کی جانی لگیں

نئی دہلی:بھارت میں ضائع شدہ پلاسٹک کی چیزوں کو ری سائیکل کرکے سڑکوں کی تعمیر کےلیے قابل استعمال بنایا گیا ہے، اس پلاسٹک سے بھارت میں ہزاروں کلومیٹر پلاسٹک کی سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں ضائع ہونے والے پلاسٹک سے 33 ہزار 500 کلومیٹر کے لگ بھگ طویل سڑکیں پلاسٹک کے استعمال سے بنائی گئی ہیں جب کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ کلومیٹر سڑکیں پلاسٹک کے استعمال سے بنائی گئی ہیں۔یہ ٹیکنالوجی بھارت میں ہی ایجاد کی گئی ہے اور اس تکنیک کے ذریعے باریک پلاسٹک کو تارکول کی طرح گرم ٹھوس مادے میں شامل کیا جاتا ہے اور پھر اسے پتھروں پر ڈال دیا جاتا ہے۔