فیس بک پر فرینڈز اور فالوور کا فرق کیا ہے؟۔

آج دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ویب سائٹ میں فیس بک کا شمار بھی ہوتا ہے، فیس بک پر کسی سے تعلق کے دو راستے ہوتے ہیں، دوست بن جانا یا اس کو فالو کرنا شروع کردینا۔ فرینڈز بننے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اور دوسرے فرد نے ایک دوسرے کی پوسٹس شیئرز کرنے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ فالوونگ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ شخص آپ کو دوست کی طرح ایڈ نہیں کرسکتا۔ جب کوئی شخص آپ کو فالو کرتا ہے تو وہ وہی پوسٹس دیکھ پاتا ہے جو آپ پبلک شیئر کرتے ہیں۔ آپ کسی بھی وقت اپنے اکاؤنٹ میں لوگوں کو فالو کرنے سے روک بھی سکتے ہیں جس کے لیے اکاؤنٹ سیٹنگ میں فالوور کے حصے میں جانا ہوگا۔