150 سی سی موٹرسائیکل بھارت میں فروخت کے لیے پیش

سوزوکی نے بھارت میں اپنی نئی 150 سی سی موٹر سائیکل فروخت کیلئے پیش کردی ہے، بھارت میں 98 ہزار بھارتی روپے (ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی روپے) سے زائد میں فروخت کی جائے گی۔کمپنی کے مطابق اس سنگل سلنڈر موٹرسائیکل میں 155 سی سی انجن دیا گیا ہے جو کہ چودہ ہارس پاور کا حامل ہے جس میں مسافروں کی حفاظت کے لیے ائیرباکس بھی دیا گیا ہے۔اس کا وزن 156 کلو گرام ہے اور کمپنی کے مطابق یہ موٹرسائیکل فی لیٹر 44 کلومیٹر کی اوسط رکھتی ہے۔کمپنی کے مطابق موٹرسائیکل کے ڈیزائن میں مسافروں کے آرام کو مدنظر رکھا گیا ہے۔