مقبول خبریں

عمر گل تمام فارمیٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہےہیں۔شاہد آفریدی

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ باؤلر عمر گل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے کہاکہ عمر گل تمام فارمیٹس کی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہےہیں اس لیے ان کی واپسی کی بھرپور حمایت کرتاہوں۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہناتھاکہ عمر گل نے بہت عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی لیکن انہیں لیگ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا ہے جس میں انہوں نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا لہٰذا وہ ان کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے حامی ہیں۔