کراچی آپریشن کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیاتھا۔ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید نے کہاکہ کراچی آپریشن کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیاتھا، انہوں نے کہاکہ ڈی جی رینجرز انٹیلی جنس اداروں کا کردار بہت اہم ہے، رینجرز کراچی میں قیام امن کے لیے کام کررہی ہے، رینجرز کی تعیناتی سے قبل کراچی کے حالات بہت خراب تھے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کا کہناتھاکہ 22اگست کو میڈیا ہاؤس پر حملے کے تمام ملزمان گرفتار کیے گئے۔ڈی جی رینجرز نے کہا کہ زیر حراست افراد کا تعلق جس جماعت سے ہو وہ جماعت ہم سے بات کرتی ہے، صرف ایم کیو ایم نہیں دیگر سیاسی جماعتیں بھی ہم سے بات کرتی ہیں۔