پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹریبونل کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی راہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے حلقہ این اے 120کی انتخابی عذداری کیس میں ٹریبونل کا دائر اختیار چیلنج کر دیا، ٹریبونل کے جج نے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہناتھاکہ حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں 29ہزار 607ووٹوں کی نادرا سے تصدیق نہیں کروائی گئی،درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں وفات پانے والے ووٹرز کے بھی ووٹ کاسٹ کئے گئے ہیں ،لہذادرخواست کے حتمی فیصلے تک حلقہ این اے 120سے بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا جائے۔