بنوں؛ سکیورٹی فورسز نےسرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرلیا

بنوں:بنوں کے نواحی علاقے نورڑ میں سکیورٹی فورسزنے سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے نورڑمیں سکیورٹی فورسزکی جانب سے خفیہ اطلاعات پرسرچ آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرلیا گیا، جس کے بعد علاقے میں آپریشن کا بھی آغازکردیا گیا ہے۔ برآمد کئے جانے والے اسلحے میں 8 ایس ایم جی، 31 رائفل، 15 بارہ بوربندوقیں، 7 ریپیٹر، 6 پستول، درجنوں میگزین اور1610 کارتوس شامل ہیں۔