لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ،سموگ کی شدت میں کمی

لاہور؛لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ہی موسم خوشگوار،سموگ کی شدت میں کمی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا جبکہ دھند اور اسموگ چھٹنا شروع ہوگئی۔لاہورسمیت ، جھنگ، چیچہ وطنی، پاکپتن، شیخوپورہ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، بھاولنگر، فاروق آباد میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوش گوار ہوگیا جب کہ دھند کی شدت میں کمی ہوگئی۔ادھر خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں بھی گزشتہ رات تیز بارش ہوئی جبکہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں بھی بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشوں کے باعث آلودہ دھند میں واضح کمی آئے گی اور یہ بتدریج ختم ہو جائے گی ۔