مقبول خبریں

اٹلی کی ٹیم سوئیڈن کے ہاتھوں شکست کے بعدپہلی مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ سے باہر

میلان :اٹلی کی ٹیم سوئیڈن کے ہاتھوں شکست کے بعد 60 سال بعد پہلی مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ سے باہرہوگئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میلان کے سان سیرو اسٹیڈیم میں اٹلی اور سوئیڈن کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں سوئیڈن نے اٹلی کو شکست دیکر 60 سال بعد پہلی مرتبہ روس میں منعقدہ فٹ بال ورلڈ کپ 2018 سے باہرکردیا ۔اٹلی کی ٹیم یورپ سے پہلے راؤنڈ میں ڈائرکٹ کوالیفائی نہیں ہوئی تھی، جس کے بعد اسے سوئیڈن سے دو پلے آف کھیلنے پڑے،پہلے میچ میں سوئیڈن کی نسبتاً کمزور ٹیم نے اٹلی کو اسی کی سرزمین پر ایک گول سے ہرا دیا،اور گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سوئیڈن کی فٹ بال ٹیم، جو صرف ایک مرتبہ 1958 میں اپنی سرزمین پر کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میچ تک رسائی حاصل کرسکی تھی، لیکن برازیل سے دو گول کے مقابلے میں پانچ گول سے ہار گئی تھی، نے چار مرتبہ ورلڈ چیمپیئن رہنے والی ٹیم اٹلی کو فائنلز کی دوڑ سے باہر کردیا۔واضح رہے کہ اٹلی کی ٹیم 1934، 1938، 1982 اور 2006 میں ورلڈ چیمپیئن رہ چکی ہے۔دوسری جانب سوئیڈن کے ہاتھوں شکست کے بعد اٹلی کے کپتان کے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔