کابل، قندھارمیں رات گئےطالبان کاحملہ،22پولیس اہلکارہلاک،15 زخمی

کابل: قندھارمیں رات گئےطالبان کےحملے میں 22پولیس اہلکار ہلاک اور 15زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے قندھار میں رات کے وقت طالبان نے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں 22پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 15زخمی ہو گئے۔ میوند اورزہاری اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 40طالبان ہلاک جبکہ 25زخمی ہو گئے ۔