مردم شماری کا مرحلہ مکمل ہوچکا،ہمیں نتائج پر اعتراض ہے،ناصر حسین شاہ

کراچی:وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری کا مرحلہ مکمل ہوچکا،ہمیں نتائج پر اعتراض ہے۔سندھ اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہناتھا کہ حل یہی ہے کہ کچھ بلاکس میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے۔ ان کا کہناتھاکہ ڈی جی رینجرز کی بات میں اعتراض والی کوئی بات نہیںہے،ڈی جی رینجرز نے امن کے لیے بہترین کام کیا۔ ناصرحسین شاہ کامزید کہناتھا کہ شہلارضا کے خلاف عدم اعتماد کو دیکھ لیں گے،دو کےسوا کسی رکن نے شہلارضا کیخلاف احتجاج میں ساتھ نہیں دیا۔