صدرممنون حسین نے 5ویں بین الاقوامی ایرو اسپیس کانفرنس کا افتتاح کردیا

اسلام آباد:صدرمملکت ممنون حسین نے 5ویں بین الاقوامی ایرو اسپیس کانفرنس کا افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہناتھا کہ پاکستان سائنس وٹیکنالوجی، صنعت وحرفت،اقتصادی ترقی کےنئےدورمیں داخل ہو چکا ہے،نئے دورکے تقاضوں کی تکمیل کیلیےسائنسدان،محقق اپنی توانائیاں صرف کردیں۔ان کا کہناتھا کہ خلائی تحقیق کا شعبہ تحقیق کے سلسلے میں نہایت اہم ہے،حکومت کم وسائل کے باوجود سائنس وٹیکنالوجی کی فراخ دلانہ سرپرستی کررہی ہے۔صدر مملکت کا کہنامزید کہناتھا کہ تحقیقی ادارے اپنے اندر وسعت پیدا کریں،نوجوان،سائنسدان روایت سےہٹ کرتحقیق وترقی میں جدت پیدا کریں۔