لاہورایئرپورٹ پردھند،آج بھی50 سےزائد پروازیں متاثرہوئیں

لاہور:لاہورایئرپورٹ پردھند کے باعث آج بھی 50سے زائد پروازیں متاثرہوئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسقط جانیوالی پرواز این ایل 768 دس گھنٹے تاخیرشکار ہوئی،دوحاجانیوالی پروازکیو آر 621 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی،دبئی جانیوالی پرواز ای کے 623 کوآٹھ گھنٹے اورپی اے 410 نو گھنٹے
تاخیرکا سامنا کرناپڑا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ابوظبی جانیوالی پروازای وائے242 بارہ گھنٹے تاخیرکا شکار ہوئی۔استنبول جانیوالی پرواز ٹی کے715 دو گھنٹے تاخیر سے روانہ کیا گیا جبکہ مدینہ جانیوالی پرواز پی اے476 منسوخ کر دی گئی۔