مریم نواز کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی

لاہور :لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کیخلاف توہین عدالت درخواست کی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس مامون الرشیدنے کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازکے پاناما فیصلے کے بعد عدلیہ مخالف بیانات سامنے آئے ،انہوں نے ٹوئٹس میں پاناما کے فیصلے کو متنازع بنانے کی کوشش کی ،درخواست گزارکے وکیل کا کہناتھا کہ مریم نوازنے عدلیہ کیخلاف مہم شروع کر رکھی ہے جس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ ہائیکورٹ مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے ۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکے جس پر عدالت نے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔