مقبول خبریں

پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونے کی وجہ سے بہت خوش ہوں،وسیم اکرم

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بالر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہونے کی وجہ سے بہت خوش ہوں۔ لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہناتھا کہ 2ناک آؤٹ میچز لاہور میں ہونا بہت اچھی بات ہے۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان سپر لیگ میں ابھی وقت ہے،جلدتیاریوں کاآغاز کریں گے،2روز پہلے ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوا ہے۔ ان کامزید کہناتھا کہ سب نے مضبوط ٹیمیں چنی ہیں،نئی ٹیم ملتان سلطان پاکستان سپر لیگ میں اچھا کھیلے گی۔