عالمی منڈی میں خام تیل 63 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل ہوگیا

دوحا: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتمیں بلند ترین اضافے کے بعد فی بیرل  63ڈالر 52 سینٹ تک پہنچ گئیں، جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ مختلف ممالک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، گزشتہ تین ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں13ڈالر سے زائد اضافہ ہوچکا ہے اور اب خام تیل کی قیمت اڑھائی سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اس وقت خام کی فی بیرل قیمت 63ڈالر 52سینٹ ہوچکی ہے۔