یمنی حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے،سعودی سفیر

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبد اللہ المعلمی نے اپنے ملک کی جانب سے یمن کی آئینی حکومت کی بھرپور مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یمن کی دستوری حکومت کی رٹ والے علاقوں میں تمام ہوائی اڈے اور بندرگاہیں 24گھنٹوں کے اندر اندر کھول دی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ یمن بندرگاہوں پر نگرانی کے اقدامات میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کشتیاں شامل نہیں تھیں جس کے نتیجے میں اسلحہ کی اسمگلنگ کی جاتی رہی ہے۔عبداللہ المعلمی نے اقوام متحدہ سے یمنی باغیوں کے زیرتسلط بندرگاہوں کی نگرانی کے لیے عالمی مبصرین تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔