پارٹی صدر بننے پر نوازشریف سے ایک بار پھر جواب طلب

Pakistani Prime Minister Nawaz Sharif arrives at Bandaranaike International Airport in Katunayake on January 4, 2016. Sharif arrived for a two-day official visit to Sri Lanka. AFP PHOTO/Ishara S. KODIKARA / AFP / Ishara S.KODIKARA

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پارٹی صدر بننے پرسابق وزیراعظم نوازشریف سے ایک بار پھر جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کیخلاف دائردرخواست کی سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست نے عدالت کے روبروموقف اختیار کیا ہے کہ نوازشریف نااہل ہونے کے بعد پارٹی کی صدارت نہیں کرسکتے،سابق وزیراعظم کو پارٹی صدارت سے روکا جائے،جس پر عدالت نے نوازشریف ،چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کر دیئے اور کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف آئندہ سماعت سے پہلے عدالت میں جواب جمع کرائیں،جس کے بعدمقدمے کی سماعت 4 دسمبرتک ملتوی کر دی گئی۔