ہیروں سے سجا 38 کروڑ روپے کا پرس لینا پسند کریں گے

ہانگ کانگ: ویسے تو دنیا میں پرس کی شوقین خواتین کی کوئی کمی نہیں، جو لاکھوں روپے کے پرس لے کر گھومتی ہیں، لیکن اب ایسی خواتین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہانگ کانگ میں 4 ہزار 5 سو سفید ، گلابی اور پیلے رنگوں کے ہیروں اور سونے سے بنا دنیا کا مہنگا ترین پرس نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا ہے، جس کی قیمت پاکستانی 38 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے ہیروں اور سونے سے سجا دنیا کا مہنگا ترین پرس متعارف کرادیا گیا، اس پرس کو سب سے پہلے ہانگ کانگ میں نمائش کے لیے رکھے گیا ہے، جس کے بعد اگلے ماہ اسے جنیوا اور لندن میں نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا ، مہنگے ترین برانڈز بنانے والی سوئس کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا یہ پرس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے میں بھی کامیاب گیا ہے۔