عمران خان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی ،ضمانت منظور

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان چار مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ پیش ہوئےجہاں پی ٹی وی حملہ ،پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس سمیت 4مقدمات میں ان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔عدالت نے عمران خان کو حکم دیا کہ وہ آج ہی کیس میں شامل تفتیش ہوں اور پولیس کو بیان ریکارڈ کرائیں۔عدالت نے چار مقدمات میں 2,2لاکھ کے مچلکے اور2شخصی ضمانتوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24نومبر تک ملتوی کردی ۔ دوسری جانب ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے انتہائی مختصر بات چیت میں عمران خان نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات کے لیے پرامن احتجاج کر رہے تھے، ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا، پر امن احتجاج کے اوپردہشت گردی کاکیس بنا دیا گیا۔