ٹوئٹر میں اب پچاس حروف کا نام لکھنا بھی ممکن

سان فرانسسکو: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے گزشتہ ہفتے ہی ایک اپنی روایات کو توڑتے ہوئے ٹوئیٹ کریکٹر کو 140 سے بڑھا کر 280 کردیا تھا، تاہم اب اس ویب سائٹ نے اب تک کی منفرد اور سب سے بڑی تبدیلی بھی کرڈالی، جی ہاں اب ٹوئٹر صارفین اپنا لمبا ترین یعنی 50 حروف یا اس سے زائد حروف کا نام بھی لکھ سکیں گے، ٹوئٹر کی اس تبدیلی کو ابتدائی طور پر پذیرائی نہیں مل رہی، اور متعدد لوگ اسے فضول قرار دیتے ہوئے ٹوئٹر سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس سے زیادہ اور اہم تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نےصارف کو اپنا نام طویل رکھنے کی اجازت بھی دے دی ہے، یعنی اب کوئی بھی صارف اپنے نام کے ساتھ اپنے متعدد نام بھی لکھ سکتا ہے، یا پھر وہ اپنے نام کے ساتھ اپنے خاندان اور قبیلے کے ناموں سمیت اپنے پیاروں کے نام بھی شامل کر سکتا ہے، ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب صارفین اپنا نام 50 سے زائد الفاظ پر لکھ سکتے ہیں، جب کہ نام کے ساتھ کوئی بھی ڈاٹ لگائے بغیر اس میں ایموجیز بھی شامل