سعد حریری کے استعیفیٰ کے بعد لبنان-سعودی تنازع پیدا ہونے کا خدشہ

ریاض: لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کی جانب سے اپنے ملک کے بجائے سعودی عرب میں وزارت عظمیٰ سے استعیفیٰ دینے کے معاملے پر لبنان اور سعودی عرب میں تنازع پیدا ہونے کا خدشہ ہے، جب کہ اس سارے معاملے میں ایران کی جانب سے لبان کا ساتھ دیے جانےکے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں، جس کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے باعث سعودی عرب نے تمام عرب ممالک یعنی عرب لیگ کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعد حریری کی جانب سے اپنے ملک کے بجائے سعودی عرب میں استعیفیٰ دیے جانے کے معاملے پر لبان اور سعودی عرب میں تنازع کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس کے بعد سعودی عرب نے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، جس سے آئندہ دنوں صورتحال مزید سنگین ہونے کا عندیہ مل رہا ہے، عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایران کی عرب خطے میں مداخلت کو زیر بحث لایا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے سعد حریری کے استعفے کے بعد سعودی عرب کو سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی جا چکی ہے