ملک میں سردیاں شروع ہوتی ہے ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ

کراچی: نومبر کے شروع ہوتے ہی جہاں ملک کے بیشتر شہروں میں دھند اور اسموگ کا راج تھا، وہیں گزشتہ روز سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوتے ہی ملک بھر میں ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا، مارکیٹوں میں بادام 700 روپے سے ایک ہزار، پستہ 1100 سے 1500 روپے، کاجو 1600 روپے، جبکہ چلغوزہ 30 ہزار روپے فی کلوگرام فروخت کیا جا رہا ہے،

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردیوں بڑھتے ہی ملک بھر میں ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا،  پنجاب کے مختلف علاقوں اور وادی کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش ہونے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے ڈرائی فروٹ کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے، خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافے کے باوجود بھی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، اجو 1600 روپے، جبکہ چلغوزہ 30 ہزار روپے فی کلو گرام فروخت کیا جارہا ہے۔بلوچستان میں بادام، پستہ، اخروٹ، چلغوزہ اور دیگر میوہ جات کی پیداوار ہوتی ہے، جبکہ کاجو ہمسایہ ملک سے درآمد کیا جاتا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا سبب سردی نہیں بلکہ ٹیکس میں اضافہ ہے۔

موض