گورنر سندھ محمد زبیر سے کمانڈرکوسٹ رئیرایڈمرل معظم الیاس کی ملاقات

کراچی:گورنر سندھ محمد زبیر سے کمانڈرکوسٹ رئیرایڈمرل معظم الیاس نےملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر سندھ محمد زبیر کاکہناتھا کہ پاک بحریہ دنیا بھر کی بحری افواج میں نمایاں مقام رکھتی ہے،اقوام عالم پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت کی معترف ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی بحریہ اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کمانڈرکوسٹ رئیرایڈمرل معظم الیاس کا کہناتھا کہ پاک بحریہ ہمیشہ قوم کے اعتماد پر پورا اترے گی۔