سی پیک عملے میں شامل چینی جوڑے کی پاکستانی روایات کے مطابق شادی

سوات: پاک-چین اقتصادی راہداری کے عملے میں شامل ایک چینی جوڑے کی صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بٹ گرام میں ہاکستانی روایات کے مطابق شادی کرائی گئی، جس میں چینی دلہن اور چینی دولہا نے پاکستانی دولہا اور دلہن جیسا لباس پہن کر شرکت کی، جب کہ تقریب میں شامل ہونے والے دیگر چینی مہمانوں نے بھی پاکستانی روایتی کپڑے پہنے، چینی جوڑے کی روایتی شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کیے جانے کے بعد وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپخونخواہ کے ضلع بٹ گرام میں سی پیک راہداری کے عملے میں شامل خاتون اور ایک چینی مرد کی شادی کی تقریبات پاکستانی روایات کے مطابق منعقد کی گئیں، جوڑا شادی کرنے کے لیے چین گیا تھا، وہاں سے واپسی پر ان کی تقریب بٹ گرام کے نواحی علاقے میں منعقد کی گئی، دلین نے سرخ جوڑا پہننے سمیت ہاتھوں پر مہندی بھی سجائی، جب کہ دولہے میاں نے سفید شیروانی پہننے سمیت پگڑی بھی پہنی۔