چین سپر کمپیٹورز رکھنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک

بیجنگ: چین نہ صرف آبادی کے لحاظ سے دنیا کا بڑا ملک ہے، بلکہ وہ کئی حوالوں سے بھی دنیا کا سب بڑا ملک ہے، اور ایسے ہی اعزازات میں سپر کمپیوٹر کا اعزاز بھی شامل ہے، ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے تیز رفتار 500 سپر کمپیوٹرز کے حوالے سے چین دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، دنیا کے تیز ترین 500 سپر کمپیوٹرز میں سے 202 چین میں موجود ہیں، اس کے مقابلے میں امریکہ میں 143 سپر کمپیوٹرز ہیں اور اس کے پاس دوسری پوزیشن ہے۔ 35 سپر کمپیوٹرز کے ساتھ جاپان تیسرے جبکہ 20 سپر کمپیوٹرز کے ساتھ جرمنی چوتھے نمبر پر تھا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیز ترین 500 سپر کمپیوٹرز کی فہرست میں سب سے زیادہ سپر کمپیوٹرز والے ملک کے حوالے سے چین نے امریکہ سے سبقت لے لی ہے،یاد رہے کہ گذشتہ فہرست میں امریکہ کے پاس 169 جبکہ چین کے پاس 160 سپر کمپیوٹرز تھے،سپر کمپیوٹرز بہت بڑے، اور مہنگے سسٹمز ہویے ہیں جن میں ہزاروں پراسیسرز کو مخشوش انداز میں اکھٹا کیا گیا ہوتا ہے اور ان سے انتہائی مخصوص کیلکیولیشنز کروائی جاتی ہیں، سپر کمپیوٹرز سے لیے جانے کاموں کی چند مثالوں میں موسمیاتی تبدیلی کے جائزے، جوہری ہتھیاروں کی سیمیولیشنز، تیل کے ذخائر کی کھوج، موسم کی حال کی پیشگوئیاں، ڈی این اے سیکونسنگ وغیرہ شامل ہیں۔