مقبول خبریں

پاکستانی کرکٹرز کی بھارتی گانوں کی ویڈیو وائرل

کراچی: ویسے تو ماضی میں بھی پاکستانی کرکٹرز کی بھارتی یا پاکستانی گانوں سمیت نعت کی ویڈیوز مقبول ہوچکی ہیں، جب کہ عمر اکمل کی ڈانس کی ویڈیو نے تو نئے ریکارڈ بھی قائم کیے تھے، لیکن اس بار قومی کرکٹرز کی بھارتی گانوں کی 2 مختصر ویڈیوز وائرل ہوگئیں، اور لوگوں نے جہاں قومی کرکٹرز کو بھارتی گانوں کو گنگنانے پر تقنید کا نشانہ بنایا، وہیں کئی لوگوں نے ان کی آواز کی تعریف بھی کی، ان دونوں مختصر گانوں کو وہاب ریاض نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کیا تھا، ویڈیوز میں وہاب ریاض، سرفراز احمد اور بابر اعظم کو دیکھا جاسکتاہے۔

Enjoying our way to ISB

A post shared by Wahab Riaz (@wahabviki) on

 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کی بھارتی گانوں کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں،انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان مختصر ویڈیوز میں پاکستانی کرکٹرز وہاب ریاض، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور بلے باز بابر اعظم کو بھارتی فلموں کے مقبول گانوں پر گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،وہاب ریاض کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں قومی کرکٹرز مایہ ناز موسیقار و گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کے گانے ’ دولہے کا سہرا سہانا لگتا ہے‘ پر گنگا رہے ہیں، ایک اور ویڈیو میں قومی کرکٹرز کو 2002 میں آنے والی رومانٹک فلم ُہاں میں نے بھی پیار کیا ہے‘ کے گانے ’مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری‘ پر گنگناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Sarfaraz in a mood

A post shared by Wahab Riaz (@wahabviki) on