ن لیگ کا کوئی سربراہ نہیں ،یہ سرکٹی لیگ ہے،بابر اعوان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنمابابر اعوان نےکہا ہے کہ ن لیگ سرکٹی لیگ ہے،ریاستی تشددسے مارے گئے لوگوں کامقدمہ بھی درج نہیں کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی راہنما بابر اعوان ایڈوکیٹ نے ن لیگ پر برستے ہوئے کہا کہ ن لیگ سرکٹی لیگ ہے، سپریم کورٹ نے لکھ کرنوازشریف کو نااہل کہا ہے، عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف پارٹی صدرنہیں رہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف اینڈکمپنی جھوٹے مقدمے بنانے میں ماہرہیں، پی ٹی آئی کی آوازدبانے کے لیے عمران خان سمیت کارکنوں پر مقدمات درج کیے گئے۔