عمران خان نا اہلی کیس کے دوران چیف جسٹس کے ریمارکس پر مریم نواز کی ٹوئٹ

اسلام آباد :سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیف جسٹس کے ریمارکس پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب والا!کوئی جلد بازی نہیں ،سب جلد بازیاں صرف نواز شریف کے لیے تھیں کیونکہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیے عدل کے نئے پیمانے بنا ئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج عمرا ن خان نا اہلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ توقع نہ رکھی جائے کہ فیصلہ کل ہی جاری کریں گے ۔اس پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدل کے سارے سانچے نواز شریف اور اس کے خاندان کے لیے ہیں ،دوسروں سے نہ سوال نہ جواب ،کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ دو سال کہاں تھے ؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کیس اقامہ کے مذاق سے زیادہ سنجیدہ ہیں ،اب قوم کو اس کیس کے فیصلے کا انتظار ہے ۔