لاہور ہائیکورٹ کا سیکرٹری داخلہ کوسانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پیش کرنے کا حکم

لاہور؛لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہو رہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل کی سماعت ہوئی ،دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ حکومتی وکیل خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اس لئے رپورٹ پیش نہیں کر سکے ۔اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کاحکم سیکرٹری داخلہ کودیاتھا،پنجاب حکومت کے وکیل کونہیں،فل بنچ نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کوفوری رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔ واضح رہے کہ جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل سنگل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی درخواست پر 21 ستمبر کو سانحہ کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف پنجاب حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کررکھی ہے۔