رینجرز کی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار

Pakistan rangers take part in a search operation after the firing incident near Karachi airport in Karachi on June 10, 2014. The second attack on Pakistan's Karachi airport in as many days ended without casualties, officials said, but with the escape of the two gunmen involved. AFP PHOTO/Rizwan TABASSUM

کراچی :رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مومن آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے4 ملزمان محمد شہزاد عرف کالے عرف پوٹل، حیدر علی عرف چپاٹو،محمد عرفان عرف ماموں اور محمد زاہد عرف وسیم عرف انڈا کو گرفتار کیاجن کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے، ملزمان پولیو ٹیم پر حملے اور دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث ہیں۔ ادھرلانڈھی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شاہد عرف گدا کو گرفتار کیاجس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (حقیقی) سے ہے ،ملزم ایم کیوایم کارکن کے قتل سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی بر آمد کر لیاگیا،ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔