بلوچستان کی سماجی اورمعاشی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے،وزیراعظم شاہد خاقان

کوئٹہ:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سماجی اورمعاشی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں کےحوالےسےاجلاس ہوا،اجلاس میں گورنربلوچستان،وزیراعلیٰ بلوچستان اوردیگرحکام شریک ہوئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے وزیراعظم کوترقیاتی منصوبوں کےحوالےسےبریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ بلوچستان کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ہے،بلوچستان کی سماجی اورمعاشی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے۔