ایبٹ آباد: اسکول وین کھائی میں گرگئی، 2 بچے جاں بحق، 4 زخمی

ایبٹ آباد: ٹاؤن شپ کے قریب اسکول وین کھائی میں گرنے سے 2بچے جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے۔پولیس کےمطابق ٹاؤن شپ کے قریب اسکول وین تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے میں 2بچے جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہناہے کہ زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔