نوازشریف اینڈکمپنی جھوٹے مقدمے بنانے میں ماہرہیں۔رہنما پی ٹی آئی

اسلام آباد: راہنما پاکستان تحریک انصاف بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے لکھ کرنوازشریف کو نااہل کہا ہے، عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف پارٹی صدرنہیں رہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف اینڈکمپنی جھوٹے مقدمے بنانے میں ماہرہیں، پی ٹی آئی کی آوازدبانے کے لیے عمران خان سمیت کارکنوں پر مقدمات درج کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان کا کہناتھاکہ ملکی نظام خطرے میں ڈالنے والی حکومت کوجمہوری نہیں کہاجاسکتا، آج ورلڈ بینک بھی چیخ اٹھا ہے کہ پاکستان کی معیشت خطرے میں ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بات کرتے پوئے بابر اعوان نے کہا کہ ریاستی تشددسے مارے گئے لوگوں کامقدمہ درج نہیں کیاگیا، ذمہ داری ریاستی طاقت استعمال کرنیوالوں پرعائدہوتی ہے۔