وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کے اہلخانہ کی مزید دو پراپرٹیز کا انکشاف

لاہور :وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوران کے اہلخانہ کی لاہور میں مزید 2 پراپرٹیز کا انکشاف ہوا ہے ،چیئرمین نیب نے دونوں جائیدادیں منجمد کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور انکے اہلخانہ کی دو اور جائیدادیں منظر عام پر آگئیں، جس کو منجمد کرنے کیلئے نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی،درخواست نیب سپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق کے ذریعے دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں پراپرٹیز کی ملکیت ٹرسٹ اور فاؤنڈیشن کا نام دے کر تبدیل کی گئی ،پلاٹ نمبر 33 اور 34ہالیڈے پارک علی رضاآبادہیں ،پلاٹس لاہو رمیں ہجویری ٹرسٹ کے نام ہے جبکہ پراپرنی نمبر92 بی گلبرگ تھری ہجویری فاؤنڈیشن کے نام منتقل کی گئی ۔