تمام مسلمانوں کا ختم نبوت پر پختہ یقین ہے-وفاقی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاکہ دھرنے کے شرکا دھرنا ختم کرکے نظم و نسق کو چلنے دیں ۔ تمام مسلمانوں کا ختم نبوت پر پختہ یقین ہے ،اگر کسی کو شک وشبہ ہے تو ہم سے بات کرے ۔انہوں نے کہاکہ حلف نامے میں ہونے والی غلطی کا فوری نوٹس لے کر اسے دورکیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہناتھاکہ دھرنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں،شرکا سے گزارش ہے کہ دھرنا ختم کر کے معمولات زندگی کو چلنے دیا جائے ۔