جمہوریت چلتی رہے گی-حکومت جون 2018 میں مدت پوری کرے گی۔شاہد خاقان عباسی

کوئٹہ:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکمرانی آئین کے مطابق ہوتی ہے اور قانون کی بالا دستی قائم رہنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ  حکومت چل رہی ہے، حکومت جون 2018 میں مدت پوری کرے گی ،اور اس کے دو ماہ بعد الیکشن ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے لیے 10 سالہ پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں اسکول، بجلی، گیس اور صاف پانی کی فراہمی شامل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ گیس، بجلی، پانی کی اسکیموں پر کام کیا جائے گا جب کہ گیس کی اسکیموں کے تحت ہر ضلع میں ایل پی جی پلانٹ لگ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پیکیج کا آدھا فنڈ وفاق اور آدھا صوبائی حکومت ادا کرے گی اور کوشش ہوگی ہر دوسرے ماہ کوئٹہ آ کر اس عمل کا جائزہ لیا جائے۔